ایبٹ آباد:جیپ کھائی میں جاگری،خواتین بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

ایبٹ آباد:(بیورورپورٹ) ایبٹ آباد میں المناک حادثہ،جیپ کھائی میں جاگری،خواتین، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود بکوٹ نمبل میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں ماسٹر رشید کی 2 بہو اور اہلیہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کلیاں بازار سے خریداری کرکے گھر واپس جارہے تھے حادثے کا شکار ہو گئے۔