اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے آئی ایم ایف کی جانب سے گراس میٹرنگ کی کوئی شرط نہیں۔
اویس لغاری نے کہا آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی، اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے۔
وزیر توانائی نے کہاٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز کے باعث بھی 5 روپے تک کا فرق ہے، کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام کم بجلی استعمال کرنےوالے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں۔
IMFنے گراس میٹرنگ کی کوئی شرط نہیں رکھی، وزیر توانائی

















