اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اوررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور جبکہ وزیراعظم نے دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تحفظات کی تائید کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میںفیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پیش کی گئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے رپورٹ کے اہم نکات بتائے، شہبازشریف نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا رپورٹ میں واقعی خامیاں ہیں اور ٹی او آرز کے مطابق نہیں، کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مطابق کام نہیں کیا، رپورٹ پر دوبارہ غور کیا جائے، معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔
علاوہ ازیں کابینہ نے چین کی جانب سے بلوچستان پولیس کو عطیہ کئے جانے والے آلات کو ڈیوٹی و ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دےدی عطیہ کئے جانے والے آلات پر فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی، مستقبل میں تمام عطیات و گرانٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی،اجلاس میںپاکستانی شہریت کے 3 ملزموں کی حوالگی کیلئے پاکستان ،برطانیہ کے درمیان ایم او یوز پر دستخط، نیشنل اینیمل ہیلتھ، ویلفیئر اینڈ ویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ 2024 پرقانون سازی، فلسطین کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کی ایکس پوسٹ فیکٹو کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔
کابینہ نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اوررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا حکومت ،عوام کو شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا، دکھ و غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں ،ایرانی عوام کےساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ ،ایرانی عوام کےساتھ ہیں، مرحوم کی پاک ایران تعلقات کی مضبوطی و فروغ کے ویژن کو جاری رکھا جائیگا،وزیراعظم نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب میںوزیر اعظم نے ابراہیم رئیسی و دیگر رفقا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاحکومت و قوم مشکل وقت میں ایران کےساتھ کھڑی ہے، ابراہیم رئیسی جید عالم ،صاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص و بھائیوں جیسا دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کےساتھ پاک ایران تعلقات،علاقائی تعاون کے فروغ کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہبازشریف نے کہاگزشتہ ماہ رئیسی کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اہم سنگ میل تھا، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران عوام کےساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
دریں اثنا جرمنی کی این جی او گلوبل بریجزکے وفد سے دوران ملاقات وزیراعظم شہبازشریف نے جرمنی کےساتھ دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان متبادل توانائی، صنعت، معدنیات، آئی ٹی، زراعت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وفد نے پاکستان کی کاربن کریڈٹ مارکیٹ ،موسمیاتی تبدیلی و زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی دلچسپی کااظہار کیا،وزیراعظم نے کہا پاکستان جرمنی کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور یورپ میں اپنا اہم شراکت دار تصور کرتا ہے ۔،دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کی موجودہ سطح کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
مزید برآں ساﺅتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل غلام سرورنے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،وزیر اعظم نے سارک کے 15ویں سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے سیکرٹری جنرل تنظیم کی بحالی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،پاکستان بنگلہ دیش کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کےلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
علاوہ ازیں غلام نبی فائی کی قیادت میں سمندر پار مقیم کشمیری کارکنوں کے وفد سے گفتگو میںوزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کےلئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں و کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل پر منحصر ہے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















