آسٹریلوی جنرل کا امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کااعتراف

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور ،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔

آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات ،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلئے مسلح افواج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔