پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ ،جاپانی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں،مریم نواز

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی،تجارت، کاروبار و سرمایہ کاری روابط مضبوط بنانے ،ثقافتی و تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ ،فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق کیاگیا۔

مریم نوازنے کہا پنجاب ،جاپان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتراک کارکر سکتے ہیں، جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں،پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوان افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے،دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے کہا جاپان پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کےساتھ اشتراک کار کےلئے پرعزم ہیں،11پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز،ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کےلئے میکسٹ سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں،پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کےلئے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔