گنڈا پور تیس مار خان وزیراعلیٰ،صرف ہوائی فائر کررہا،کرنا کچھ ہے نہیں، بس تابعداری کرےگا،رانا ثنا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مشیر وزیراعظم وصدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے گنڈا پور تیس مار خان وزیراعلیٰ،صرف ہوائی فائر نگ کررہا ہے،کرنا کچھ ہے نہیں، بس تابعداری کرےگا،کے پی حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل کرےں،روکا کب ہے،پی ٹی آئی کا شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتے تھے ساتھ دیں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہااسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو میر جعفر و میر صادق کہنے لگے، گھر میں ڈاکو آ گئے اور چوکیدار باہر کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کا اصل جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے ،تصویر میںعمران خان ہشاش بشاش لگ رہے ہیں ،لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ممنوعہ چیز سمیت سب کچھ مل رہاہے۔