عمران،بشریٰ کے گرد گھیراتنگ،10قیمتی تحائف خلاف قانون بیچنے کانیا کیس تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کے گرد گھیراتنگ،توشہ خانہ کانیا کیس تیار کرلیا گیا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کا ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہےں،رپورٹ کے مطابق تحائف قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے، گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی ریٹین کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا، نجی تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا، تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت 3 کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف واچ کی قیمت10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزارلگائی گئی،20 فیصد رقم 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے جبکہ ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہے،نیب اب عمران خان ،اہلیہ بشریٰ کےخلاف ایک نہیں بلکہ 7 قیمتی گھڑیاں، ہیرے ،سونے کے زیورات سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کی تحقیقات کرے گا۔