لیڈز (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لئے۔دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کیلئے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔دونوں کرکٹرز نے بتایا کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اگلے ماہ سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لئے

















