مریم نواز برانڈ بن چکیں،بیرسٹر سیف اپنے وزیراعلیٰ کو عقل و شعور دیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز پاکستان میں برانڈ بن چکیں،خوشی کی بات ہے مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ ،وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے، مریم نواز پنجاب میں جو بھی پراجیکٹ لانچ کرتی ہیںباقی صوبے فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ ”فراڈ کارڈ“تھا،کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملیں، پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہابیرسٹر سیف اپنی قابلیت و مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبر پختونخوا میں دکھائیں،اپنے وزیراعلیٰ کو عقل و شعور بھی دیں اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلیٰ کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔