ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے صوبے کاوکیل بن کر زیادہ سے زیادہ فنڈز لاﺅں گا،کسی کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،صوبائی حکومت سے کہوں گا پانی کے معاملے پر ملکر کام کریں، زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکوئی اگر سیاسی شہید بننا چاہتا ہے تو ایسا نہیں ہونے دوں گا، اپنی نااہلی و نالائقی چھپانے کےلئے ہمیں ڈھال نہ بنایا جائے،آئین و قانون کو نہ ماننے والے سے بات نہیں ہوگی،افغانستان سے مذاکرات کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے، چاہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہو۔
گورنر نے کہاخیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہےں ،جج اغوا ،کسٹم اہلکاروں کو شہید کیا گیا،قیام امن کےلئے صوبائی حکومت کو مرکز سے جو سپورٹ چاہیے ہوگی ضرور دلواوں گا،خیبرپختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، ہر سیاسی جماعت کے صوبائی صدر سے ملوں گا اور وفاق کے سامنے اپنے مسائل رکھےں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاپوری کوشش ہوگی گورنر ہاو¿س کبھی کسی سازش کا حصہ نہ بنے، نہیں چاہوں گا گورنر ،وزیراعلیٰ ہاوس کی وجہ سے عوام متاثر ہوں، جمہوری لوگ ہیں نہیں چاہتے صوبے میں گورنر راج لگے،صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاوں گا۔
کسی کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،گورنر کے پی
















