لاہور:(خبر نگار)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے مسائل کاحل بات چیت میں ہی ممکن ہے،فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہاموجودہ پارلیمان فارم 47 سے بنی ،پاس مینڈیٹ کم ہے، بانی پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ لینے کے باوجود جیل میں ہیں اگر فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
سابق صدر نے کہابات چیت ہی مسائل کا حل ہے، پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،بات چیت کےلئے کوشش کرتے رہیں گے، ناکامی تب ہو گی جب شکست مان لوں گا،فوج میری ہے ،ہمیشہ دفاع کیا اور کرتا رہوں گا،تمام ادارے بند گلی میں چلے گئے ، پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سعودی وفد کے آنے سے فائدہ ہو گا۔
بات چیت ہی مسائل کاحل ،فارم 47 والی حکومت رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے، علوی
















