عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

قاہرہ (مشرق نیوز) عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پٹی پر کنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔ عرب ممالک کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بغیر غزہ پٹی میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔اس سلسلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے۔