غزہ مذاکرات میں خلا ءکو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے: امریکہ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق )امریکہ نے کہا ہے جنگ بندی معاہدے کی بات چیت بغیر کسی سمجھوتے کے ختم ہونے پر بھی غزہ مذاکرات میں خلا ءکو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے۔

وائٹ ہاﺅس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا امریکہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی کارروائی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے،رفح کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں،بات چیت میںباقی ماندہ خلا کو اب بھی پر کیا جا سکتا ہے۔