بلاول ”بھٹو ریفرنس اور تاریخ“کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام ”بھٹو ریفرنس اور تاریخ“کے موضوع پر سیمینار آج الحمرا ہال لاہور میں ہوگا۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، پنجاب،خیبر پختونخوا کے گورنرز سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔