سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی ذرائع نے کہاہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلئے ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

تاریخوں پر مشاورت جاری ہے،دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔