ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان، بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

نیویارک (مشرق نیوز) پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیے گئے۔آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردئیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نساﺅ کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور سٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائیگا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔