مخصوص نشستیں،عدالتی فیصلے پر من وعن عمل ہو گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائےگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں دی گئی ڈائریکشن کے مطابق ایکشن ہو گا، اضافی نشستوں کا معاملہ زیر التوا ہے، خیبر پختونخوا کے سینٹ انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا،صوبے میںمیں سینٹ انتخابات اضافی نشستیں کیس منطقی انجام تک پہنچنے کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔