غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے مذاکرات کیلئے منتیں کررہے ہیں،کوئی فائدہ نہیں،خواجہ آصف

سیالکوٹ:(رانا سلیم اختر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے9مئی سب سے بڑی بغاوت،ریڈ لائن کراس کی گئی،مذاکرات کاکوئی فائد ہ نہیں،غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کیلئے منتیں کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپی ٹی آئی جتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں دیکھا، امریکہ کو گالیاں دینے والے اب ترلے کررہے ہیں، مذاکرات کےلئے کمیٹی بھی بنا دی، جب خودحکمران تھے تو کسی سے بھی مذاکرات نہیں کئے،مذاکرات کی ناکامی پہلے سے ہی واضح ہے اگر مذاکرات ہونے ہیں تو سب سٹیک ہولڈر شامل ہوں،بات چیت قومی سطح پر ہونے چاہئیں۔

وزیر دفاع نے کہاتقریباً تمام جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات رہے، پہلی بار غم وغصے کا اظہار حملے کرکے کیا گیا،ڈیڑھ سے 2 درجن املاک پر حملے کیے گئے، یڈیوز میڈیا نے چلائیں، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں،پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،خواجہ آصف نے کہاابھی تو ابتدا ہے بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا۔