صحت مند پنجاب مریم نواز کی ترجیح،فیلڈ ہسپتالوں نے صوبے بھر میں کام شروع کر دیا، عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ،ایک دن میں ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا72 مریضوں نے الٹراساو¿نڈ ،ایکسرے بھی کرائے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد ،سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہوگئے ،مریم نواز کی ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلیٰ کام اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔