لندن (مشرق نیوز) ہالی ووڈ اداکار کیون سپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق اداکار رواری کینن نے الزام عائد کیا کہ کیون سپیسی نے جون 2013میں انہیں غلط طریقے سے ہاتھ لگایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2013میں رواری کینن 21سال کے اور کیون اسپیسی 53سال کے تھے۔دو مرتبہ آسکر جیتنے والے کیون سپیسی نے اداکار رواری کینن کی جانب سے لگایا گیا یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔کیون سپیسی پر پہلے بھی امریکہ اور برطانیہ سے کئی نوجوان اداکار، طلبہ اور تھیٹر ملازمین اسی قسم کے الزامات لگا چکے ہیں۔
دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار کیون سپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا



















