لاہور (مشرق نیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلانے کے بعد اب ملیالم میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کےلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ ان کی آنے والی فلم میں پاکستانی گلوکار نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔شین نگم نے اپنے کیپشن میں لکھاکہ عادت، وہ لمحے، تیرے بن سمیت آپ کے تقریباً تمام گانے میرے دل کے ہمیشہ سے بہت قریب رہے ہیں، آپ کی آواز روح کو تسکین پہنچاتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے فلم حال کو اپنی آواز دی، میں پہلے ہی اس گانے کا عادی ہوچکا ہوں اور امید ہے کہ باقی سب بھی اسے پسند کریں گے۔
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق



















