راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہاہے حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاروز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں ،ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں،پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ۔
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
















