پاک امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ،تعلقات و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ،دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں پاک امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس نے کی، ڈونلڈ بلوم بھی مذاکرات میں شریک رہے،پاک امریکہ تعلقات کا مفصل جائزہ لیا گیا۔