وزیراعظم کے ایکشن پر ایف بی آر افسران اور اہلکاروں میں بے چینی

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف کے ایکشن کے بعدایف بی آر کے افسروں اوراہلکاروں میں بے چینی پھیل گئی اور تمام دفاتر میں سینئر افسران کو او ایس ڈی بنانے اور تبادلوں پر بات ہوتی رہی،کئی اسلام آباد میں فون کر کے دوستوں سے فہرست میں نام شامل ہے یا نہیں اس بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس چوری اور اسمگلنگ میں معاونت کرنے پر 12اہم افسران کو ایڈمن پول میں ڈالنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایف بی آرمیں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی میں تیار کردہ فہرست میں کئی درجن بلکہ جونیئر افسران کو شامل کر کے یہ تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔

تیار رپورٹ کے مطابق فہرست میں اچھی شہرت کے افسران کو A کیٹیگری میں شامل کیا گیا اور انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جائیگا جبکہ C کیٹیگری کے افسران اور اہلکاروں کو سرپلس پول میں رکھ کر انکے خلاف تحقیقات کی جائیں گئی جبکہ B کیٹیگری والوں کو غیر اہم عہدوں پر رکھ کر انکی نگرانی کی جائیگی۔