خیبر،لاکھوں روپے سرکی قیمت والا دہشتگردجہنم واصل

خیبر:(مشرق نیوز) خیبر میں آپریشن،لاکھوں روپے سرکی قیمت والا انتہائی مطلوب دہشتگردجہنم واصل ہوگیا،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 25 اپریل کو فورسز نے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد عظمت کو ہلاک کردیا۔

مارے جانے والے دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبا کو اغوا کیا اور کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی ،دہشتگرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا،2 کو افغانستان ہی میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر گرفتار کیا گیا، ہلاک دہشتگرد عظمت سکیورٹی فورسز و پولیس پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔