آئیں!ملکر چلیں،حکومت کی پھر پیشکش،پہلے مقدمات ختم،سیاسی قیدی رہا کریں،پی ٹی آئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سینٹ میں صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پراظہار تشکر کی قرارداد منظور،حکومت نے اپوزیشن کو پھر ساتھ چلنے کی پیشکش کردی۔

اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت 6منٹ تاخیر سے شروع ہوا،اعظم نذیر تارڑ نے صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

پی پی رہنما شیری رحمن نے کہاپیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانی دی مگر ملک، ریاست کے وقار کو نیچا نہیں دکھایا،پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا،ایک دوسرے کو عزت دینا ہوگی،پی ٹی آئی ملکی استحکام کیلئے رویہ بدلے،بیانیہ بنانے سے ملک آگے نہیں بڑھتا اپوزیشن کوفراخدلی دکھانا ہوگی،چور ڈاکووں کی باتیں ختم کریں، سب کو ملکر آگے چلنا ہوگا،پاکستان کو چانس کی ضرورت ہے اور اب چانس ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

ن لیگی سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہاگھر کے اختلافات کو گھر میں حل کرنا ہوگا، عالمی سطح پر نہیں اٹھانا،عرفان صدیقی نے کہاسب سے بڑی پارٹی پاکستان ہے ،حکومتیں آتی جاتی رہتیں روایات باقی رہ جاتی ہیں،عمران خان قومی لیڈر ہیں،پاکستان میں کوئی ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ، عمران خان کے سب کیس میرے جیسے کیس کی طرح نہیں،پی ٹی آئی قیادت کوہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوتا،مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے۔

دوسری جانب سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کےلئے حکومت ،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کےلئے مشروط طور پر تیار ہیں،پہلے ماحول بنایا جائے،جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،سیاسی مقدمات ختم ،قیدیوں کو رہا کیاجائے، بانی پی ٹی آئی لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔

شبلی فراز نے کہاپاک فوج ہماری بھی ہے، قانونی مقدمات اگر حقیقی ہیں تو چلائیں، تحریک انصاف کو سیاسی آزادی دی جائے، علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضے کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 روز میں عذرداریوں پر فیصلے کریں، دھاندلی ،عذرداریوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے۔