NROنہیں آرمی چیف،ڈی جی ISIسے مذاکرات چاہتے،جلد ہوں گے،شہریار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا،صرف آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آگئے ، عوام نے مسترد کردیا،مسترد شدہ لوگ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟، بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود بری طرح ناکام ہوئے ،اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔

شہر یار آفریدی نے کہامذاکرات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کےساتھ، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا ، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں،میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتہ چلتا، ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور جلد ہوں گے۔