واشنگٹن:(خواجہ فاروق)جوبائنڈن کودھچکا، امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررٹ نے غزہ پالیسی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے 18 سالہ سروس سے استعفیٰ دیدیا۔
ہالا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی امریکہ کی غزہ پالیسی پر 18 سالہ فارن سروس کے کیریئر سے استعفیٰ دے رہی ہوں، غزہ مسئلے کا حل اسلحہ نہیں ،بات چیت سے نکالیں،امن و اتحاد کی کوششوں کو مضبوط بنانا چاہیے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔
غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

















