نیب ان ایکشن، اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کانوٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیب ان ایکشن، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ کر2018 سے مارچ 2024 تک کی جانےوالی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں،خط میں سابق سپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئیں بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، نیب نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد پرالگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کردی۔