اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدمستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔