کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز،زخمی اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ طلب

کراچی (مشرق نیوز) وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو ان فٹ اعظم خان کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے قبل اعظم خان زخمی ہوکر مکمل سیریز سے باہر ہوگئے تھے، انکی جگہ حسیب اللہ کو سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ حسیب اللہ نے راولپنڈی میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلئے سلیکشن کی خاطر دستیاب ہوں گے۔