اُمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل اقبال کی تعلیمات میں مضمر ہے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال عظیم شاعر اور مفکر تھے انہوں نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور ان میں آزادی کا جذبہ پیدار کیا،علامہ اقبال کی شاعری دور حاضر میں بھی مسلم امہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، انکے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال کی 86 ویں برسی کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا ۔