پاکستان میں اسلامی سزاوں کا نفاذ ہوتا اور اختیار مجھے ملتا تو الزامات لگانیوالے کو کوڑے لگاتی: حریم شاہ

لندن (مشرق نیوز) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔ لندن میں ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ حال ہی میں آپ سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں حریم شاہ کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے جا رہی ہیں، یہ ویڈیو حریم خود بھی ریلیز کرسکتی ہیں، اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟ حریم شاہ نے بتایا کہ دعویٰ بالکل بے بنیاد، جعلی اور من گھڑت ہے، اگر ہم اس وقت فلسطین کے ٹرینڈ چلائیں تو ہمیں کچھ ثواب بھی حاصل ہو سکے، فلسطین پاکستان کے حالات دیکھیں ہم مسلمان ہونے کے باوجود ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔