ننکانہ صاحب:(نصر اقبال)صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم اورنتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم اور اس کی باونڈری وال کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، جس طرح کی سہولیات پنجاب کے بڑے شہروں میں میسر ہیں اس طرح کی سہولیات پنجاب کے دیہاتوں میں نظرآئیں گی، جہاں عام آدمی کی رسائی ممکن ہوگی۔
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے، پنجاب میں 300سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،جن میں 100نئے سپورٹس کمپلیکس تیار کئے جائیں گے اور200کو بحال کیا جائے گا،کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ کرائیں گے اور بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے تاکہ ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، سپورٹس انفراسٹرکچر کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سہولیات ان کے گھروں کے قریب میسر آسکیں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی ہے، ڈویڑنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















