اپوزیشن والے بندر، حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے،بلاول

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے آمرو ں کے مقابلے کرتے ہیں، جنگل کے بندروں سے ڈرنے والے نہیں، جمہوری انداز میں تمام غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا، فضل الرحمن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہافضل الرحمن احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے،مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا، اپوزیشن کا احتجاج جمہوری نہیں تھا، پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا صدر آصف زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی، عوام اورکمزور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کےلئے روڈ میپ دیا، بدقسمتی سے اپوزیشن نے اپنی الگ تاریخ بنائی،سیاست آپ کا حق ہے تاہم خارجہ پالیسی پر سب کو ایک ہونا چاہیے، مشترکہ اجلاس میں موجود سفیر اپنے ممالک کو اپوزیشن کے کردار پر سائفر بھیجیں گے،بلاول بھٹو نے کہااپوزیشن ممبران نہتی لڑکی آصفہ سے ڈرتے ہیں،جنگل کے بندروں سے ڈرنے والے نہیں، تمام انفراسٹرکچر کو انوائرمنٹ فرینڈلی بنانا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مرکزی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بیرون ملک سے ملنا خطرناک رجحان ہے،پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،اپوزیشن کے 2ممبران کی معطلی ضروری تھی ،ایک مثال ضرور سیٹ کرنی چاہیے ۔