پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت،پنڈی میں درخواست مسترد

لاہور ،راولپنڈی:(کورٹ رپورٹر ،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت،پنڈی میں درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا ڈپٹی کمشنر آفس جہاں کہے جلسہ کرنے کےلئے تیار ہیں،عدالت نے این اے 119 میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ہدایت دی ڈی آفس درخواست گزار کو جلسے کی جگہ سے آگاہ کرے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق جلسے سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے،پی ٹی آئی کی صوبائی صدر سیمابیہ طاہر نے کہا حکومت عوامی سیلاب سے خوفزدہ ہے،فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے۔