چیف جسٹسز ہائیکورٹس کے صوابدیدی اختیارات چیلنج

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹسز ہائیکورٹ کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔

درخواست گزار نے پانچوںہائیکورٹس کے رجسٹرار، صوبوں اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صوابدیدی اختیارات کا غیر آئینی استعمال کرتے ہیں،اختیارات چیف جسٹس صاحبان کی بجائے انتظامی کمیٹیوں کے پاس ہونے چاہئیں۔