گڑھی خدا بخش :(مشرق نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تمام سیاستدانوں کو میثاق مفاہمت کی تجویز دیتا ہوں، سب کےساتھ ملکر کام کریں گے، بھٹو شہید نے کسانوں کو زمینوں کا مالک، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ذوالفقار بھٹو شہادت کے 45 سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنا اور گرا رہے ہیں، 2 صوبوں میں جیالے وزرائے اعلیٰ ہیں، چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری دوسری بار صدر بنے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپنے پچھلے دور میں صوبوں کو حق دیا، بھٹو ریفرنس میں تاریخی کامیابی ملی، کامیابی تمام کارکنوں کی فتح ہے، صدر زرداری نے ملک میں مفاہمتی سیاست متعارف کرائی، کچھ سیاستدان ذاتی انا کیلئے ملک کی قسمت سے کھیلنا چاہتے ہیں، کچھ سیاستدان دھاندلی کا ڈھول بجارہے ہیں اور ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکچھ سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں جو اپنی انا کی تسکین کےلئے ملک و عوام کی قسمت کےساتھ کھیلتے ہیں، ماضی میں بھی نو ستارہ بنی اور مہم چلائی گئی، نو ستارہ بھٹو کی حکومت ختم کرنا چاہتے تھے، تحریک کی وجہ سے ملک میں آمریت آئی، گالم گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، جمہوریت کا نقصان عوام کا نقصان ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاسیاستدانوں سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں اور سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں گے، لڑائی جھگڑے کی بجائے میز پر بیٹھنا چاہئے، بات چیت کے ذریعے بہتری لائی جائے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اپنے صوبوں کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دلوائیں گے، وفاقی سطح پر بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، عوام کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا سب کےساتھ ملکر کام کریں گے، تمام سیاستدانوں کو میثاق مفاہمت کی تجویز دیتے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی پر بھی 10 فیصد عملدرآمد باقی ہے،وفاق کےساتھ ملکر معاشی استحکام کےلئے کام کریں گے، میثاق جمہوریت پر 90 فیصد عمل کیا جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور عوام کو تاریخی فائدہ ہوا، میثاق جمہوریت کا 10 فیصد حصہ عدلیہ کی اصلاحات پر مشتمل، مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر کام کریں گے، چاہتے ہیں جو بھی عدالت کا دروازہ بجائے انصاف ملے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















