میں صدر ہوتا تو ایران کو حملے کی ہمت نہ ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

پنسلوانیا :(مشرق نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے میں صدر ہوتا تو ایران کو اسرائیل پر حملے کی ہمت نہ ہوتی۔

ریاست پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اسرائیل پر حملہ موجودہ حکومت کی بڑی کمزوری کی وجہ سے ہوا،صدر جو بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں۔

د ریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا روس ،یوکرین جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل ،ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہمارے پاس ایک صدر ہے جو 2 جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو سٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کیا کر رہا ہے۔