قومی اسمبلی پیر،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)شیڈول تبدیل، قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شام 5 بجے ہونےوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ،اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا،رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا،ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کی بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔