ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے:امریکہ

واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلئے ہیں ،امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلئے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں،صدر جو بائیڈن نے کہا ہے اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے دوسری جانب ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکہ نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے،امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے، ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکہ نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے۔