غزہ (مشرق نیوز) غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 12 اپریل کو غزہ شہر میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 25 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ شہر کے شمالی مغربی حصے میں سدرہ نامی علاقے میں اسرائیلی فوج نے الطبیبی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ کئی منزلہ گھر میں درجنوں افراد موجود تھے اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ 33 سالہ شادی الطبیبی نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے انکے کزن کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں ہمارے خاندان کے بے گھر افراد موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ان کے 25 سے زیادہ رشتہ دار شہید ہوگئے جو سب عام افراد تھے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید

















