ابوظہبی (مشرق نیوز) سعودی سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل الہلال نے اپنے نام کر لیا۔ الہلال نے فائنل میں الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ ٹیم کی ہار کے بعد فین نے الاتحاد کے فٹ بالر پر حملہ کر دیا۔ دوسری جانب ایشین چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں الہلال کا العین سے مقابلہ منگل کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
سعودی سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل الہلال کے نام

















