واشنگٹن: ( ) امریکہ نے کہا ہے اسرائیل فلسطین تنازع سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا یہود دشمنی اور مسلم مخالفت میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں اضافہ دیکھا اور امریکہ فکر مند ہے ، امریکہ تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہاہے کیونکہ یہ مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں، اسرائیلیوں اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔
ترجمان نے کہا اسرائیل کی سلامتی کے مفادات میں ہے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرے۔
اسرائیل فلسطین تنازع سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں: امریکہ



















