بہت ہوگیا،الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کاسرٹیفکیٹ جاری کرے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی سرٹیفکیٹ کےلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانٹراپارٹی انتخابات کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا لیکن ابھی تک سرٹیفکیٹ نہیں ملا،پی ٹی آئی کے بعد انتخابات کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں، سرٹیفکیٹ دیا جائے،الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں اب بہت ہوگیا۔