بڑی کامیابی، ناروے نے پاکستان کو قومی خطرے کی فہرست سے نکال دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، ناروے نے پاکستان کو قومی خطرے کی فہرست سے نکال دیا، اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس ملک کےلئے قومی خطرہ بننے والوں کی اسسمنٹ سالانہ بنیادوں پر کرتی ہے ،اثر ویزہ پالیسی پر بھی پڑتا ہے،نام قومی خطرے کی فہرست میں شامل ہونے کے باعث ناروے میں پاکستانی طلبا و محققین کو مشکلات درپیش تھیں،کامیاب سفارتکاری سے بھارت کا منفی پروپیگنڈا بھی زائل ہوگیا،پاکستان کا تشخص بہتر ہو،طلبہ کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔