نومنتخب سینیٹرز کی سہولت ومعاونت کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نومنتخب سینیٹرز کےلئے پارلیمنٹ ہاوس میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔

سیکرٹری سینٹ قاسم صمد خان کی ہدایات کے مطابق بنائی گئی کمیٹی نے نئے منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور معاونت فراہم کرنے کےلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا عملہ نئے منتخب سینیٹرز کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،خصوصی ڈیسک شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا تاکہ نومنتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے، سیکرٹری سینٹ نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔