پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پہلی تنخواہ وصول کرلی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین قومی اسمبلی نے پہلی تنخواہ وصول کرلی۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ہر رکن کے اکاو¿نٹ میں تنخواہ کی مد میں ایک لاکھ 93 ہزار روپے منتقل کردئیے گئے،تنخواہ و دیگر مراعات ملا کر ہر رکن کو تقریبا ماہانہ 3 لاکھ روپے ملیں گے،تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی کے نجی بینک کے اکاونٹ میں جمع کرائی گئیں۔