گورنمنٹ ہائی سکول برقی سنٹر میں چھاپہ،کلرک پکڑا گیا

لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر )کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زاہد میاں متحرک ہو گئے، کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرمین لاہور بورڈ علی رندھاواکی خصوصی ہدایات پر برقی کے 3 سنٹرز کی انسپکشن کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول برقی سنٹر میںچھاپے کے دوران کلرک کو پکڑ لیا جس کا تعلق گورنمنٹ ہائی سکول گونڈی سے تھا جس کو فوری ہٹا دیا گیا۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زاہد میاں نے اساتذہ اور دیگر سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گریڈ 4 سے لےکر گریڈ14 تک وہی ایجولیشن کی ڈیوٹی سر انجام دے سکتے ہیں آئندہ اگر کوئی ایسی شکایت موصول ہوئی اور کسی سٹاف کو غلطی کا مرتکب پایا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ، دیگر سنٹرز کو چیکنگ کے دوران تسلی بخش اور پر امن قرار دیا ۔