پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے قاتل ڈور سے ہلاکتوں کاذمہ دار ن لیگ کو قراردےدیا۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا قاتل ڈور کی وجہ سے جو بھی موت کے منہ میں گیا اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے، خیبرپختونخوا میں کبھی کسی حکومت کی جانب سے خونی کھیل کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی،پتنگ بازی کو فروغ خیبرپختونخوا نہیں پنجاب حکومت نے دیا، بسنت کے مقابلوں سے سرکاری طور پر ن لیگ نے خونی کھیل کو پروان چڑھایا۔
آفتاب عالم نے کہاخیبرپختونخوا حکومت پر ڈور سمگل کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے، بے بنیاد الزام کی بجائے حقائق سامنے لائے جائیں، خیبرپختونخوا سے اگر ڈور کی سمگلنگ ہوئی تو کارروائی کریں گے۔
قاتل ڈور سے ہلاکتوں کی ذمہ دار ن لیگ ہے،کے پی حکومت
















